کمانڈو: اے ون مین آرمی کے نو سال مکمل

   

ممبئی: بالی ووڈ کے ماچو ہیرو ودیوت جاموال کی فلم ‘کمانڈو: اے ون مین آرمی’ کی ریلیز کے نو سال مکمل ہوگئے ہیں۔ ودیوت جاموال کی فلم کمانڈو: اے ون مین آرمی نے ریلیز کے نو سال مکمل کر لیے ہیں۔ اس موقع پر ودیوت جاموال نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے مداحوں کا شکریہ ادا کیا ہے ۔ ودیوت جاموال نے کہا ‘‘میں ناظرین کا بے حد مشکور ہوں کہ انہوں نے ‘کمانڈو: اے ون مین آرمی’ کو اپنا پیار دیا۔ ایک ہیرو وہ ہے جو لوگوں کو بہتر بننے کی ترغیب دے اور کرن کے کردار نے مجھے بہت متاثر کیا ہے ۔ میرے لیے اس فلم میں سب سے بڑی کشش ایکشن سیکوئنس اور زبردست اسٹنٹ تھے ’’۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ دلیپ گھوش کی ہدایت کاری میں بنی فلم ‘کمانڈو: اے ون مین آرمی’ میں ودیوت جاموال نے کرن ویر سنگھ ڈوگرا کا کردار ادا کیا ہے جو کہ ہندوستانی فوج کے 9 پیرا کے کمانڈو ہوتے ہیں۔ اس فلم میں ودیوت جاموال کے ساتھ پوجا چوپڑا، جے دیپ اہلاوت، ادا شرما اور ایشا گپتا کے بھی اہم کردار ہیں۔