کمرشیل آبی کنکشن کیلئے اب آن لائین بل جاری کئے جائیں گے

   

حیدرآباد 25 ڈسمبر ( سیاست نیوز ) حیدرآباد میٹرو پولیٹن واٹر سپلائی اینڈ سیوریج بورڈ نے تمام کمرشیل آبی کنکشن کیلئے یکم اپریل سے آن لائین بل جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ فی الحال فزیکل بلز جاری کئے جاتے ہیں اور کمرشیل کنکشن کے بل ادا نہ کرنے والوں کی بورڈ کے عملہ نے شناخت بھی مکمل کرلی ہے ۔ واٹر سپلائی بورڈ کا ایک اجلاس حال میں منعقد ہوا تھا جس میں مالیہ میں اضافہ کے اقدامات کا فیصلہ کیا گیا تھا ۔ اجلاس میں مینیجنگ ڈائرکٹر واٹر سپلائی بورڈ مسٹر دانا کشور نے عملہ سے کہا تھا کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ تمام کمرشیل کنکشن میں کارکرد میٹرس نصب ہوں۔