کمرشیل گیس سلنڈر کی قیمت میں کمی

   

نئی دہلی: آئیل کمپنیوں نے ایل پی جی کمرشل سلنڈر کی قیمت میں کمی کا اعلان کیا جبکہ گھریلو صارفین کو کوئی راحت نہیں دی گئی ہے۔ اب کمرشیل گیس سلنڈر کی قیمت میں 83 روپے کی کمی کی گئی ہے۔ نئی قیمتوں پر آج سے عمل ہوگا ۔ قبل ازیں یکم مئی 2023 کو بھی کمرشل سلنڈر کی قیمت میں 172 روپے کمی کی گئی تھی۔ عام صارفین کو ماہانہ گیس سلنڈر کیلئے قریب 1200 روپئے ادا کرنے پڑرہے ہیں۔واضح رہے کہ مارچ سے گھریلو صارفین کے پکوان گیس سلنڈرکی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ۔ عام آدمی مہنگائی سے پریشانی کا سامنا ہے ایسے میں امید تھی کہ انھیں راحت ملے گی لیکن ایسا نہیں ہوا۔ یکم اپریل کو بھی کمرشل سلنڈر کی قیمت میں کمی کی گئی تھی ۔