شاہجہاں پور: یوپی کے شاہجہاں پور میں غیرت کے نام پر قتل کا ایک سنسنی خیز معاملہ سامنے آیا ہے۔ بیٹی کے معاشقے سے مغموم باپ نے تلوار سے بیٹی کا سر قلم کر دیا۔ واردات کے بعد ملزم باپ موقع سے فرار ہو گیا۔ فی الحال پولیس نے نعش کو اپنی تحویل میں لے کر ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔ یہ واقعہ پراؤر تھانہ علاقہ کے گڑھی گاؤں میں پیش آیا۔ رہائشی بھوپیندر سنگھ کی 16 سالہ بیٹی کا اسی گاؤں کے ایک نوجوان کے ساتھ معاشقہ چل رہا تھا۔