کمسن لڑکی کی عصمت ریزی کرنے والا شخص گرفتار

   

حیدرآباد /8 فروری ( سیاست نیوز ) کلثوم پورہ پولیس نے 6 ویں جماعت کی طالبہ کی عصمت ریزی کرنے والے 34 سالہ شخص کو گرفتار کرلیا جو لڑکی کو اپنی باتوں میں پھانس کر اپنے ساتھ لے گیا تھا ۔ لڑکی کے اچانک لاپتہ ہونے پر اس کے والدین نے کلثوم پورہ پولیس میں شکایت درج کروائی تھی اور پولیس نے علاقہ میں موجود سی سی ٹی وی کیمروں کی جانچ کے بعد لڑکی کا پتہ چلایا اور 34 سالہ سنتوش کو گرفتار کرلیا جس نے اس کمسن لڑکی کو اپنے جال میں پھانس کر موٹر سائیکل پر لے گیا اور اس کی بہن کے مکان لے جاکر رات دیر گئے لڑکی کی عصمت ریزی کی ۔ پولیس کلثوم پورہ نے تحقیقات کے بعد اسے گرفتار کرلیا ۔ ع