کمسن کا اغوا و عصمت ریزی اسکول ویان ڈرائیور کو عمرقید

   

حیدرآباد 21 جنوری (سیاست نیوز) رنگاریڈی کورٹ کے میٹرو پولیٹن سیشنس جج نے کم عمر لڑکی کے اغواء اور عصمت ریزی میں ملوث اسکول ویان ڈرائیور کو عمر قید کی سزا سنائی۔ تفصیلات کے بموجب 28 سالہ بی بالراج عرف ببلو جو حیات نگر منڈل میں واقع ایک اسکول ویان کے ڈرائیور کی حیثیت سے ملازمت کیا کرتا تھا ۔ اِسی دوران اُس نے نویں جماعت کی طالبہ 14 سالہ کم عمر لڑکی کو شادی کرنے کے بہانے اُس کا اغواء کرلیا اور اپریل 2014 ء میں اپنے دوست کے مکان واقع راجندر نگر میں لیجاکر اُس کی عصمت ریزی کی۔ پولیس ایل بی نگر نے ملزم کو گرفتار کرتے ہوئے اُس کے خلاف چارج شیٹ داخل کی تھی اور میٹرو پولیٹن سیشنس جج نے ڈی بالراج کو قصوروار پائے جانے پر عمر قید کی سزا اور 10 ہزار روپئے جرمانہ عائد کیا۔