کمشنر سٹی پولیس انجنی کمار کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کرنے والے کے خلاف مقدمہ

   

حیدرآباد : /17 ستمبر (سیاست نیوز) پولیس کمشنر حیدرآباد انجنی کمار کے خلاف نازیبا الفاظ کا استعمال کرتے ہوئے پولیس ملازمین کو دھمکانے کے سلسلہ میں سائبر کرائم نے ایک مقدمہ درج کرلیا ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ دو دن قبل پولیس کمشنر انجنی کمار نے پولیس کنٹرول روم کو 2 نمبرات فراہم کرتے ہوئے ان افراد کے مسائل کا پتہ لگانے کا حکم دیا ۔ اس سلسلہ میں پولیس کنٹرول روم سے وابستہ کانسٹبل مرلی نے ایک نمبر پر رابطہ قائم کیا جس پر اس شخص نے پولیس کمشنر کے خلاف غلط بیانی اور نازیبا الفاظ کا استعمال کیا ۔ دوسرے فون نمبر پر بھی ربط پیدا کئے جانے پر اسی قسم کا جواب موصول ہوا جس کے نتیجہ میں پولیس کانسٹبل نے سائبر کرائم پولیس سے شکایت درج کروائی ۔ B