کملا ہیریس پاگلوں کی طرح ہنستی ہیں:ٹرمپ

   

واشنگٹن : سابق امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کملا ہیریس کو بنیاد پرست اور پاگل قرار دے دیا۔ری پبلکن صدارتی امیدوار ٹرمپ نے مشرقی پنسلوانیا میں ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مخالف ڈیموکریٹک پارٹی کی امیدوار کملا ہیریس کی ذاتیات پر جملے کسے۔انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ کملا ہیرس کو جوبائیڈن کے مقابلے میں ہرانا زیادہ آسان ہو گا۔ٹرمپ نے کملا ہیریس کو تضحیک کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ کیا آپ نے کملا کو ہنستے ہوئے سنا ہے؟ ۔یہ ایک پاگل کی ہنسی ہے۔ٹائم میگزین کے تازہ شمارے کے سرورق پر کملا کی تصویر پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے ٹرمپ بولے کہ میں اس سے زیادہ اچھا لگ رہا ہوں۔دوسری جانب ڈیموکریٹک پارٹی کا نیشنل کنونشن کل ہو گا، کنونشن میں کملا ہیریس کی بطور صدارتی امیدوار نامزدگی کی توثیق کی جائے گی۔ واضح رہے کہ کملا ہیرس آج مغربی پنسلوانیا میں پٹسبرگ سے بس ٹور کے ذریعے اپنی انتخابی مہم میں حصہ لیں گی۔ رائے عامہ کے سروے میں کملا ہیرس کو ٹرمپ پر برتری حاصل ہے۔