بھوپال 19 نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) مدھیہ پریدش کانگریس کمیٹی کے نام سے جاری ایک اشتہار ایک اخبار میں چیف منسٹر کمل ناتھ کی سالگرہ کے موقع پر شائع کیا گیا ہے ۔ اس میں کمل ناتھ کے سیاسی سفر کو اجاگر کیا گیا ہے ۔ اس میں کہا گیا ہے کہ جب سنجے گاندھی کو 1979 میں تہاڑ جیل بھیجا گیا تھا اندرا گاندھی متفکر تھیں۔ اس وقت کمل ناتھ نے عمدا ایک جج سے لڑائی کی جس کے بعد انہیں بھی تہاڑ جیل بھیجا گیا اور وہاں وہ سنجے گاندھی کے ساتھ رہے ۔