کم جنگ اگر سنجیدہ ہوئے تو ملاقات ہو سکتی ہے: بائیڈن

   

واشنگٹن : امریکی صدر جو بائیڈن نے سیول میں جنوبی کوریا کے صدر یون سیوک یول سے ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے شمالی کوریا کے میزائل تجربات پر تبادلہ خیال اور شمالی کوریا کے خلاف تعاون کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیاملاقات کے بعد جاری مشترکہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ شمالی کوریا کے ساتھ بات چیت کا راستہ کھلا ہے، مذاکرات بحال کی جائیں۔ملاقات میں مشترکہ فوجی مشقوں کے دائرہ کار، پیمانے پر بات چیت، شمالی کوریا سے سائبر خطرات کا مقابلہ کرنے کے لیے تعاون بڑھانے پر اتفاق ہوا۔امریکہ نیجوہری، روایتی اور میزائل دفاع کے ساتھ جنوبی کوریا کے دفاع کے عزم کا اعادہ کیا۔دوسری جانب امریکی صدر جو بائیڈن کا کہنا تھا کہ شمالی کوریا کے میزائل تجربات خطے اور دنیا کے لیے سنگین خطرہ ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ شمالی کوریا کی دھمکیوں کا مقابلہ کرنے کے لیے مشترکہ دفاع مضبوط بنانے اور جنوبی کوریا کے ساتھ مل کر شمالی کوریا کو غیرجوہری ریاست بنانے کیلئے تیار ہیں۔