پیانگ یانگ: شمالی کوریا کے رہنما کم جانگ ان اور ان کی بیٹی نے حال ہی میں ملک کے نئے بین البراعظمی میزائل کے لانچ میں شامل سائنس دانوں، انجینئرز، عسکری حکام اور دیگر افراد کے ساتھ ایک فوٹو سیشن میں شرکت کی۔شمالی کوریا کے رہنما کی بیٹی ایک ہفتے میں دوسری بار عوامی سطح پر سامنے آئی ہیں جس نے ایسی افواہوں کو جنم دیا ہے کہ وہ ان کی جانشین ہو سکتی ہیں۔کم جانگ ان کی بیٹی کا نام اور عمر ظاہر نہ کرتے ہوئے صرف اتنا بتایا ہیکہ وہ رہنما کی سب سے ’عزیز‘ اولاد ہیں۔ شمالی کوریا کے سرکاری میڈیا کے سی این اے نے اتوار کو بتایا کہ کم جانگ ان اور ان کی بیٹی نے بین البر اعظمی میزائل لانچ میں شامل سپاہیوں، سائنسدانوں اور دیگر افراد سے ملاقات کی۔