کم عمر بچوں کے مسجدالحرام میں داخلے پر پابندی

   

ریاض: سعودی حکومت نے 12سال سے کم عمر بچوں کے مسجدالحرام میں داخلے پر پابندی کردی اور کہا ’’توکلنا ‘‘ایپ کے ذریعے بچوں کے عمرے اور نماز کا اجازت نامہ جاری نہیں ہوگا۔ سعودی وزارت حج وعمرہ کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ 12سال سے کم عمر بچوں کے مسجدالحرام میں داخلے پر پابندی کردی ہے ، 12سال سے کم عمر بچے عمرہ اور نماز کے اجازت ناموں کی شرائط پر پورا نہیں اترتے۔سعودی وزارت حج وعمرہ نے کہا کہ ’’توکلنا‘‘ ایپ کے ذریعے ان کے نام سے عمرے اور نماز کا اجازت نامہ جاری نہیں ہوگا ، 12سال یا زائد عمر کے افراد کو اجازت نامہ ویکسین شرائط کے ساتھ جاری ہوگا۔