حیدرآباد /28 ستمبر ( سیاست نیوز ) کم عمر لڑکی کی عصمت ریزی کے ایک مقدمہ میںعدالت نے ملزم کو 20 سال کی سزا اور 25 ہزار روپئے جرمانہ عائد کرتے ہوئے فیصلہ سنایا ۔ منچال پولیس اسٹیشن کے سال 2015 کے ایک مقدمہ میں ایل بی نگر کی عدالت نے آج فیصلہ سناتے ہوئے ملزم 46 سالہ جی سرینواس کو سزا سنائی ہے ۔ ڈسمبر سال 2015 میں حاصل شکایت کے بعد منچال پولیس نے سرینواس کو گرفتار کرلیا تھا ۔ جس نے ایک کمسن لڑکی کی عصمت ریزی کی تھی ۔ لڑکی کے والدین کی مکان میں غیر موجودگی کا فائدہ اٹھاکر کمسن لڑکی کی عصمت ریزی کی پولیس نے اس سلسلہ میں کیس درج کرتے ہوئے آج اس کیس کی تحقیقات کو مکمل کرتے ہوئے عدالت میں چارج شیٹ داخل کردی اور عدالت نے اپنا فیصلہ سنایا ۔ ع