اجزا: باریک سویاں دو سو گرام، چینی دو پیالی، دودھ ایک پیالی، فریش کریم ایک پیالی، موزریلا چیزآدھی پیالی، چیڈر چیز آدھی پیالی، کنڈینسڈ ملک تین کھانے کے چمچے، کارن فلار ڈیڑھ کھانے کے چمچے ،چھوٹی الائچی دو سے تین عدد ،پستے حسب ِپسند، عرق گلاب دو کھانے کے چمچے، مکھن آدھی پیالی۔
ترکیب: چینی میں پسی ہوئی الائچی اورآدھی پیالی پانی ڈال کر ہلکیآنچ پر پکاکرگاڑھا سا شیرہ تیار کر لیں اور عرق گلاب شامل کرکے چولہے سے اُتار لیں۔دودھ میں کنڈینسڈ ملک ڈال کر ہلکی آنچ پر اُبالیں اور اچھی طرح اُبال آنے پر اس میں فریش کریم اور کارن فلار (تین چمچ ٹھنڈے دودھ میں گھول کر) شامل کریں اور چمچ چلاتے ہوئے گاڑھا ہونے تک پکائیں۔ مکسچر گاڑھا ہونے پر چولہے سے اُتار لیں اور دونوں طرح کے چیز ڈال کر اچھی طرح مکس کرکے فریج میں رکھ دیں۔ سویوں کو چورا کرکے دو حصے کر لیں اور ایک حصے میں ایک چوتھائی پیالی پگھلا ہوا مکھن ملا کر اسے بیکنگ ٹرے میں لگا دیں، پھر اس پر اچھی طرح ٹھنڈا کیا ہوا کسٹرڈ ڈالیں اور اوپر سے سویوں کے دوسرے حصے میں پگھلا ہوا مکھن ملا کر اوپر سے دبا کر لگائیں۔ پہلے سے گرم کئے ہوئے اوون میں 180Cپر بیکنگ ٹرے کو رکھ کر اسے دس سے پندرہ منٹ کیلئے بیک کر لیں۔مزیدار کنافہ تیار ہے۔