ممبئی : اسٹینڈ اپ کامیڈین کنال کامرا نے مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے کے خلاف مبینہ طور پر توہین آمیز ریمارکس دینے کے معاملے میں درج ایف آئی آر کے بعد ٹرانزٹ پیشگی ضمانت کے لیے مدراس ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا ہے ۔ممبئی میں کامرا کے قریبی ذرائع کے مطابق، ان کے معاملے کی فوری توجہ مرکوز کرانے کے لئے گزشتہ کل جسٹس سندر موہن کے روبرو پیش کیا گیا۔ یہ پیش رفت ایسے وقت میں ہوئی ہے جب ممبئی پولیس نے کامرا کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 31 مارچ کو تفتیش کے لیے پیش ہونے کی ہدایت دی ہے ۔