حیدرآباد۔/22 فروری، ( سیاست نیوز) ذاتی گھر ہر انسان کا خواب ہوتا ہے۔ مگر ہر انسان کی یہ خواہش پوری بھی نہیں ہوتی۔ کئی لوگ ایسے ہیں ساری عمر کرایوں کے گھروں میں گذار دیتے ہیں۔ روز مرہ کے اخراجات، بچوں کی پرورش، تعلیم اور دیگر امور کی تکمیل کیلئے بھاگ دوڑ میں مصروف ہوکر لوگ ذاتی گھر کے خواب کو بھول ہی جاتے ہیں لیکن ایک ریٹائرڈ ملازم نے اپنے اس خواب کو صرف دیڑھ لاکھ روپئے میں پورا کرلیا ہے۔ ضلع پداپلی کے منڈل سلطان آباد میں رہنے والے جے دامودھر راؤ نے ذاتی مکان کیلئے ایک پلان تیار کیا۔ حیدرآباد کی کمپنی سے ایک کنٹینر حاصل کرلیا اور اس کو اپنے کھیت میں رکھ کر اسے گھر میں تبدیل کردیا۔ دامودھر راؤ نے بتایا کہ اس کنٹینر میں ایک ہال، ایک کچن، ایک بیڈروم، ٹی وی وغیرہ کی بھی سہولت ہے۔ اٹاچ باتھ روم تیار کرلیا ہے اور مزے سے زندگی گذار رہا ہے۔ اس کو یہاں رہنے میں کوئی پریشانی بھی نہیں ہے۔ ایک طرف کھیتوں کی حفاظت بھی ہورہی ہے اور دوسری طرف اسے سَر چھپانے کیلئے گھر بھی مل گیا ہے۔ لوگ اس گھر کو بڑی حیرت سے دیکھ رہے ہیں۔ ن