ممبئی۔ شیوسینا پر ایک او رحملہ میں اداکارہ کنگانا رانا ؤت نے جمعرات کے روم پارٹی کو اپنے نظریات سے روگردانی کرنے اور ’سونیاسینا‘ میں تبدیل کرنے کا مورد الزام ٹہرایا ہے
شیو سینا سے سونیاسینا۔ کنگانا رانا ؤت
ٹوئٹر کے حوالے سے کوئن کی اداکار ہ نے لکھا کہ”جن نظریات پر بالاصاحب ٹھاکرنے شیو سینا کھڑی کی تھی‘ اقتدار کے لئے آج انہوں نے اس کو فروخت کردیاہے
جن غنڈوں نے میری عدم موجودگی میں میرے گھر میں توڑ پھوڑ کی ہے اس کو مجالس مقامی نہ کہیں۔ اس انداز میں ائین کی توہن نہ کریں“
जिस विचारधारा पे श्री बाला साहेब ठाकरे ने शिव सेना का निर्माण किया था आज वो सत्ता केलिए उसी विचारधारा को बेच कर शिव सेना से सोनिया सेना बन चुके हैं, जीन गुंडों ने मेरे पीछे से मेरा घर तोड़ा उनको सिविक बॉडी मत बोलो, संविधान का इतना बड़ा अपमान मत करो 🙏 https://t.co/ZOnGqLMVXC
— Kangana Ranaut (@KanganaTeam) September 10, 2020
ممبئی ہائی کورٹ نے انہدام پر لگائی روک
ستمبر9کے روز ممبئی ہائی کورٹ نے کنگانا راناوت کی جائیداد پر بی ایم سی کی جانب سے کی جانے والے انہدامی کاروائی پر روک لگادی ہے۔
اس معاملے کنگانا کی جانب سے دائرہ کردہ درخواست پر اپنا جواب پیش کرنے کے لئے ہائی کورٹ کی ایک بنچ نے بی ایم سی سے استفسار کیاہے۔
راناؤت نے ان کے دفتر پر ”غیر قانونی تبدیلی“ کے نام پر بی ایم سی کی جانب سے کی جانے والی انہدامی کاروائی کے خلاف اپنے وکیل رضوان صدیقی کے ذریعہ ہائی کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹایاتھا۔