کنگانا راناؤت کے خلاف”نفرت بھڑکانہ“ کی ایک او رشکایت

,

   

ممبئی۔ اداکارہ کنگانا راناؤت کے خلاف ممبئی عدالت میں ”اپنی بھڑکاؤ تقریروں“ کے ذریعہ نفرت بھڑکانے‘ بھائی چارہ توڑنے‘ ملک کی سالمیت کو متاثر““ کی ایک اورشکایت درج کرائی گئی ہے۔

ممبئی کے اندھیرے 65میٹرو پولٹین مجسٹریٹ عدالت نے اس ضمن میں سنوائی کے لئے اگلی تاریخ10نومبر مقرر کی ہے

کنگانا راناؤت کے خلاف شکایت
مذکورہ شکایت کردہ ممبئی نژاد وکیل علی کاشف خان دیشمکھ نے الزام عائد کیاہے کہ کنگانا نے نہ صرف مہارشٹرا پولیس اورحکومت کو اداکار ششانت سنگھ راجپوت کی موت کے معاملے میں نشانہ بنایا ہے بلکہ ”اپنے سیاسی مفادات کے لئے ملک کی عوام کے درمیان دشمنی کو فروغ دیاہے“۔

اس شکایت میں کنگانا راناؤت کے کئی ٹوئٹس بھی شامل ہیں جس می ں سیاسی قائدین‘ مہارشٹرا پولیس اور بالی ووڈ فلم انڈسٹری کی اہم شخصیات کو نشانہ بنایاگیاہے۔

شکایت میں کہاگیاہے کہ”انہوں نے اپنے سوشیل میڈیا اکاونٹس‘ مداحوں‘ اسر ورسوخ کا استعمال کرتے ہوئے عوامی خدمت کے لئے قائم کردہ سرکاری اداروں کی تذلیل کی ہے“۔

اس کے علاوہ شکایت کردہ نے یہ بھی کہا ہے کہ انہوں نے 4ستمبر 2020کے روز اندھیری پولیس اسٹیشن میں ایک شکایت درج کرتے ہوئے اداکارہ کے خلاف ان کے ”متعدد بے ہودہ ٹوئٹس“ کے پیش نظر ایک ایف ائی آر درج کرے مگر پولیس نے کوئی کاروائی نہیں کی ہے۔

خان نے زوردیاکہ معاملے کی سنجیدگی پر غور کرتے ہوئے راناؤت کے خلاف ان کے بھڑکاؤ بیانات کے پیش نظر ائی پی سی اور دیگر متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کیاجائے