فلوریڈا : دنیا بھر میں موجود جھیلیں ہر شکل، بناوٹ اور سائز کی ہوتی ہیں، لیکن اگر کسی جھیل کی گولائی دائرے کی طرح ہونے کی بات کی جائے تو پھر آپ کو قدرتی طور پر مکمل گول جھیل صرف امریکی ریاست فلوریڈا میں موجود ’کنگزلے لیک‘ ’سلور ڈالر لیک‘ ہی نظر آئے گی۔ کنگزلے جھیل دنیا کی سب زیادہ گولائی میں پھیلی ہوئی جھیل ہے۔ یہ فلوریڈا کی کلے کاؤنٹی میں واقع ہے اور گرمیوں میں لوگوں کی پسندیدہ تفریح گاہ کے طور پر مشہور ہے۔ ٹاس کے علاوہ یہ پورے فلوریڈا میں باس فشریز (شمالی امریکہ میں پائی جانے والی میٹھے پانی کی ایک مخصوص قسم کی مچھلی) کا بھی بہترین مقام ہے۔ البتہ بہت کم لوگوں کو یہ خاص بات معلوم ہے کہ یہ جھیل غیرمعمولی طور پر گول شکل کی ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ اس کی گولائی کا اندازہ آپ کو اسی وقت ہوگا جب آپ اسے بہت زیادہ بلندی سے دیکھیں گے۔ اسی لیے اس جھیل کی عرفیت سلور لیک بھی ہے، دراصل جہازوں کے پائلٹ اس کے اوپر سے اڑنے کے دوران اسے سلور لیک کہتے ہیں۔