کنگوبائی پر بھنسالی کا بہت کچھ داو پر لگ گیا

   

حیدرآباد۔گنگوبائی کاٹھیاواڑی 25 فروری کو براہ راست سینما گھروں میں ریلیز ہو رہی ہے۔سنجے لیلا بھنسالی نے اس فلم کو بنانے میں بہت زیادہ خرچ کیا ہے اور اگر یہ فلم ہٹ نہیں ہوئی تو انہیں کروڑہا روپیوں کا نقصان برداشت کرنا پڑسکتا ہے۔ فلم کی پروڈکشن لاگت کے علاوہ انہوں نے پرنٹ اور اشتہارات پر بھی خرچ کیا ہے۔ مجموعی طور پر فلم کی لاگت 150کروڑ روپے ہوگئی ہے۔ اب اس بڑے مالیہ کے نقصان سے بچنے کے لئے فلم کا ہٹ ہونا ضروری ہے۔ اگرچہ بنانے والے پہلے ہی کچھ رقم وصول کر چکے ہیں۔ گنگوبائی کاٹھیاواڑی نے سیٹلائٹ رائٹس (60 کروڑ)، ڈیجیٹل رائٹس (30 کروڑ) اور آڈیو رائٹس (20 کروڑ) سے کل 110 کروڑ روپے کمائے ہیں لیکن اگر ہم یہ کہیں کہ فلم کب ہٹ ہوگی یا نہیں تو فلم کو ہٹ ہونے کے لیے ریلیز کے بعد کم از کم 110 کروڑ مزید کمانے ہوں گے۔ فلم کو 25 فروری کو سینما گھروں میں کوئی بڑا مقابلہ نہیں مل رہا ہے۔