کنگ چارلس نے امیر قطر کے استقبال میں عربی جملے ادا کیے

   

لندن:کنگ چارلس نے امیر قطر کے استقبال میں چند عربی جملے ادا کیے جس کی ویڈیو وائرل ہوئی ہے ۔ انہوںنے امیر قطر شیخ تمیم بن حمدان الثانی کا بکنگھم پیلس میں استقبال کے دوران عربی میں خیر مقدم کیاجو شاہ چارلس سوم کی دعوت پر سرکاری دورے پر برطانیہ میں ہیں۔ بکنگھم پیلس میںاسٹیٹ ڈنر میں شاہ چارلس نے مہمان کا عربی زبان کے الفاظ میں خیر مقدم کرتے ہوئے کنگ چارلس نے ابتدا باقاعدہ طور پر ‘السلام علیکم’ کہتے ہوئے کی۔ انھیں عربی میں بولتے ہوئے دیکھ کر سب حیران رہ گئے ۔

انگریزی میں چند جملے ادا کرنے کے بعد شاہ چارلس نے امیر قطر کی طرف دیکھ کر عربی میں کہا ‘‘برطانیہ میں دوبارہ آنے پر خوش آمدید، یہ آپ کا دوسرا گھر ہے ۔