کنگ کوٹھی میں وائرس کے پاوزیٹیو کے بعد سنسنی

   

ڈاکٹرس کی ٹیم نے طبی جانچ کا آغاز کردیا
حیدرآباد /4 اپریل ( سیاست نیوز ) کنگ کوٹھی کے علاقے میں کوروناوائرس پازیٹیو دریافت ہونے کے بعد پردہ گیٹ علاقہ میں سنسنی پھیل گئی ۔ بتایا جاتا ہے کہ گذشتہ دنوں اس علاقہ کے 6 افراد کو امیرپیٹ کے نیچر کیور ہاسپٹل منتقل کیا گیا تھا ۔ یہ افراد مارچ 12 کو دہلی کے اجتماع میں شریک تھے ۔ ان کے طبی معائنہ اور جانچ کے بعد ایک شخص کو کورونا پازیٹیو ظاہر ہوا اور مزید 5 کی رپورٹ حاصل نہیں ہوئیں ۔ ایک شخص میں مثبت علامتوں کی تصدیق کے بعد ڈاکٹروں کی ٹیم کنگ کوٹھی پردہ گیٹ علاقہ پہونچ گئی ۔ جس شخص کی رپورٹ پاوزیٹیو حاصل ہوئی ہے اس شخص کے مکان میں 48 افراد کرایہ دار بتائے گئے ہیں ۔ گاندھی ہاسپٹل کے ڈاکٹروں کی نگرانی میں افراد خاندان اور کرایہ داروں کی طبی جانچ جاری ہے ۔