کنہیا کی کامیابی کیلئے سابق کامریڈز کا اتحاد

   

نئی دہلی 14 اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) 2016 میں تہاڑ جیل سے کنہیا کمار کی رہائی کیلئے جدجہد کرنے والے کامریڈز اب بہار میں بیگو سرائے حلقہ سے ان کی کامیابی کو یقینی بنانے متحد ہوگئے ہیں۔ کنہیا کمار بیگو سرائے سے سی پی آئی کے امیدوار ہیں۔ بی جے پی کے گری راج سنگھ سے ان کا مقابلہ ہے ۔ کنہیا کے کچھ ساتھی بیگو سرائے میں کیمپ کئے ہوئے ہیں اور ان کیلئے ووٹ مانگ رہے ہیں۔ جے این یو طلبا تنظیم کے کچھ موجودہ اور سابق ارکان بھی کنہیا کی انتخابی مہم میں شامل ہوگئے ہیں اور وہ چاہتے ہیں کہ انتخابی سیاست میں کنہا کمار کی شروعات ایک اچھی کامیابی سے ہو۔