کوئلہ گھوٹالہ معاملہ میں ای ڈی نے ابھیشیک بنرجی سے تقریبا 9 گھنٹے پوچھ گچھ کی

   

کلکتہ: وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کے بھتیجے اور ٹی ایم سی کے رکن پارلیمنٹ ابھیشیک بنرجی سے پوچھ گچھ ختم ہو گئی ہے۔ ای ڈی نے تقریبا 9 گھنٹے تک پوچھ گچھ کی۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ پیر کی صبح تقریبا بجے ابھیشیک بنرجی دہلی کے جام نگر انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ پہنچے اور تقریبا 9 گھنٹے کی طویل پوچھ گچھ کے بعد رات 8 بجے کے قریب روانہ ہوئے۔ ای ڈی نے ابھیشیک بنرجی سے پوچھ گچھ کے لیے سوالات کی ایک فہرست بنائی تھی۔ اگر ذرائع پر یقین کیا جائے تو اس نے کئی سوالوں کے جواب دیے لیکن انہوں نے کئی سوالوں کے جواب دینے میں خاموشی اختیار کی۔