کوئمبتور ۔ یکم / ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) کوئمبتور کے سرن نچکن پلم علاقہ میں دو افراد نے ملکر گیارہویں جماعت کی طالبہ کی اجتماعی عصمت ریزی کی ۔ یہ طالبہ اپنے بوائے فرینڈ کے ساتھ سالگرہ منانے کیلئے پارک گئی ہوئی تھی ۔ 6 افراد پر مشتمل ایک گروپ نے اس کے بوائے فرینڈ پر حملہ کیا اور اسے برہنہ کرکے اس کی ویڈیو گرافی کی ۔ جب ان افراد نے دونوں پر حملہ کیا تو یہ لوگ بچاؤ کیلئے التجا کرنے لگے ۔ ان میں سے دو افراد نے طالبہ کو بھی برہنہ ہونے کیلئے کہا لیکن انکار پر دونوں نے اس کی اجتماعی عصمت ریزی کی اور دیگر 4 اس گھناونی حرکت کی تصاویر اور ویڈیو لیتے رہے ۔