کوردھا میں کثیر مقدار میں نکسلی دھماکہ خیز مواد برآمد

   

کوردھا، 22 ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام) چھتیس گڑھ کے ضلع کوردھا ضلع گاؤں گھوماچھاپر کے جنگلوں میں پولیس نے نکسلیوں نے تین مختلف مقامات پرزمین کے اند ر چھپا کر رکھے کثیر مقدار میں دھماکہ خیز مواد اور دیگر اشیائبھی برآمد کی ۔پولیس سپرنٹنڈنٹنے بتایا کہ گزشتہ روز اطلاع موصول ہو ئی تھی کہ علاقے میں نکسلی تنظیموں کی طرف سے پولیس پارٹی کو نقصان پہنچانے کے لئے گھوماچھاپر کے جنگلوں میں دھماکہ خیز مواد زیر زمین گڈھے میں رکھا ہے ۔اطلاع کے بعد پولیس نے تلاش کی تو جنگل میں گڈھے سے پلاسٹک کارٹن میں نکسلی لیٹریچر، ڈیٹونیٹر -5 عدد، ٹاپ ٹایگر بم 2، کارٹن، بنڈل تار 5عدد، رنگین پرنٹر 1، کیبل تار کے علاوہ دیگر اشیا بھی برآمد کی ۔