کورنٹائن سنٹر میںخود کشی

   

حیدرآباد ۔ 13 ۔ جون : ( سیاست نیوز ) : مادھا پور کے کورنٹائن سنٹر میں ایک شخص خود کشی کرلی ۔ بتایا جاتا ہے کہ 28 سالہ ڈیوڈ ترون کمار وشاکھا پٹنم کا ساکن تھا ۔ اس نے محبوبہ سے تکرار کے بعد خود کشی کرلی ۔ ڈیوڈ 10 جون کو قطر سے حیدرآباد پہونچا تھا ۔ جس کو مادھا پور کے لاج میں کورنٹائن کیا گیا تھا اور وہ گذشتہ روز سے یہاں موجود تھا ۔ اس کی محبوبہ جیوتی سے گذشتہ روز اس کی بحث و تکرار ہوئی تھی جس کے بعد اس نے انتہائی اقدام کرلیا ۔ مادھا پور پولیس نے مقدمہ درج کرلیا اور مصروف تحقیقات ہے ۔