کورنٹائن کئے گئے شخص کی خود کشی

   

موڈا بیدر (کرناٹک)21مئی (سیاست ڈاٹ کام) ممبئی سے آئے اوریہاں کوارنٹائن کئے گئے ایک شخص نے جمعرات کو خودکشی کرلی۔پولیس ذرائع کے مطابق یہ شخص چہارشنبہ کو اپنی دوبہنوں کے ساتھ ممبئی سے یہاں آیا تھا۔اسے سرکاری اسکول میں قرنطینہ میں رکھا گیا تھا۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ اس شخص نے مبینہ طور پر چھت سے لٹک کر خودکشی کرلی۔وہ اپنے مستقبل کے تئیں بہت تناو میں تھا۔ شاید اسی لئے اس نے خود کشی کرلی۔ پسماندگان میں بیوی اوردوبچے ہیں۔پولیس نے مقدرمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کیا۔