کوروناوائرس پر اقوام متحدہ سیکوریٹی کونسل کا کل اجلاس

   

اقوام متحدہ ۔ 7 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) اقوام متحدہ سیکوریٹی کونسل کا جمعرات کو بند کمرہ میں اجلاس ہوگا جس میں دنیا بھر میں پھیلی ہوئی کوروناوائرس کی وباء پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ یہ پہلا موقع ہے جب کوروناوائرس پر اقوام متحدہ کی سیکوریٹی کونسل کا اجلاس ہورہا ہے۔ دنیا بھر میں اس وباء سے 75 ہزار سے زیادہ افراد فوت اور 13 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہوچکے ہیں۔ کونسل کے صدر نے بتایا کہ کوروناوائرس کے مسئلہ پر رسمی طور پر ویڈیو کانفرنسنگ ہوگی۔ اقوام متحدہ کے سیکوریٹی جنرل انٹونیو گوٹیرس جمعرات کی دوپہر اس اجلاس میں شرکت کریں گے۔ دیکھنا یہ ہیکہ اجلاس کے بعد کوروناوائرس کی صورتحال پر کونسل کی جانب سے صحافتی بیان جاری کیا جاتا ہے یا نہیں ۔ گذشتہ ہفتہ تقریباً 6 سفارتکاروں نے کوروناوائرس کی صورتحال پر اجلاس طلب کرنے کی درخواست کی تھی۔