کورونا ادویات کی بلیک مارکٹنگ ‘ 5 رکنی ٹولی گرفتار

   

حیدرآباد ۔ ایس او ٹی مادھاپور نے کورونا علاج میں معاون ادویات کی بلیک مارکٹنگ کرنے والی بین ریاستی ٹولی کو بے نقاب کردیا اور 5 افراد کو گرفتار کرلیا ۔ پولیس نے انکے قبضہ سے 6 لاکھ روپئے مالیتی اینٹی وائرل میڈیسن
Remdesivir
اور
Actemra
انجکشن ضبط کرلیا ۔ ایس او ٹی نے 32 سالہ سی ساگر سندیپ 32 سالہ ایس ایس مدیراج ، 32 سالہ کے دھننجے ، 30 سالہ نکاوینکٹیشور راؤ اور 33 سالہ بی پرمود کو گرفتار کرلیا ۔ سندیپ ٹولی کا سرغنہ ہے ۔ اس نے راجو اور شنکر سے یہ ادویات حاصل کی اور اپنے ساتھیوں کو اس میں شامل کرلیا ۔ یہ دوائی کورونا علاج میں استعمال کی جاتی ہے ۔ سندیپ نے بلیک مارکٹ میں فروخت کرنے کا منصوبہ بنایا اوراس کی فروخت کرنے لگا ۔ ایس او ٹی مادھاپور زون نے گرفتار افراد کو ضبط شدہ اشیاء کے ساتھ چندا نگر پولیس کے حوالے کردیا ۔