کورونا جانبازوں کو تہنیت

   

ریاض (کے این واصف) : کورونا کے خلاف لڑنے والے جانبازوں کو انڈیا فورم فار ایجوکیشن ریاض کی جانب سے ایک پراثر تقریب میں تہنیت پیش کی گئی۔ پچھلے چھ ماہ کے دوران کورونا کی وبا سے لڑنے والوں میں سب سے آگے ڈاکٹرز، میڈیکل اسٹاف اور سماجی کارکنان ہے جن کی ناقابل فراموش خدمات کے اعتراف میں فورم نے اس شاندار تقریب کا اہتمام کیا۔ احتیاطی تدابیر کی پابندی کرتے ہوئے اس تقریب میں صرف 50 افراد نے شرکت کی جس کی حکومت کی جانب سے اجازت ہے۔ سفارتخانہ ہند ریاض میں پریس اینڈ انفارمیشن و کلچر امور کے سکریٹری عاصم انور آئی ایف ایس نے اس تقریب میں بحیثیت مہمان خصوصی اور معروف بزنس مین اور صاحب خیر ڈاکٹر ندیم ترین نے مہمان اعزازی کے طور پر شرکت کی۔ ریاض کی ایک اسٹار ہوٹل میں اس تقریب کا اہتمام کیا گیا تھا۔