کورونا :سویڈن میں ’’ایک گاہک‘‘ریسٹورنٹ کا افتتاح

,

   

اسٹاک ہوم۔12 مئی (سیاست ڈاٹ کام)سویڈن میں ایک میز اور ایک نشست پر مشتمل ریستوران نے اپنے پہلے گاہک کا استقبال کیا۔ یہ ریستوران تفریح کے تجربے کو گاہکوں کی کرونا وائرس سے حفاظت کے ساتھ اکٹھا کرنے کی ایک کوشش ہے۔ایک سبزہ زار میں واقع اس نئے ریستوران کا نام Table for Oneہے۔ یہاں کوئی ویٹر کام نہیں کرتا۔ مہمان کو کھانا ایک باسکٹ کے ذریعے پیش کیا جاتا ہے۔ یہ باسکٹ ریستوران کے کچن کی کھڑکی سے نکل کر چرخی (گراری) کے نظام کے ذریعے گاہک کی میز تک پہنچ جاتی ہے۔ریستوران کے بیرونی دراوزے پر پہنچنے کے بعد ایک دوسری چرخی دار رسی گاہک کو کھانے کی میز تک لے کر جاتی ہے۔ شیف ریسموس پیرسن کے مطابق گاہک کی میز تک پہنچنے والی پہلی باسکٹ مشروب کی حامل ہوتی ہے۔یہ ریستوران شیف پیرسن نے اپنی شراکت دار لینڈا کارلسن کے ساتھ کھولا ہے۔ پیرسن کے مطابق اس نوعیت کا خیال انہیں رواں سال مارچ میں آیا جب لینڈا کے والدین ملاقات کے لیے آئے۔ اس واسطے ان کے لیے بیرونی مقام پر میز لگائی گئی اور کھانے کو کھڑکی کے ذریعے میز تک پہنچایا گیا۔