کورونا سے دنیا میں 53179 اموت، 10 لاکھ متاثر

,

   

بیجنگ ؍ جنیوا؍ نئی دہلی ۔3 اپریل ۔( سیاست ڈاٹ کام ) دنیا کے بیشتر ممالک میں وبا بن کر قہر برپا نے والے کورونا وائرس (کووڈ ۔19) تھمنے کا نام نہیں لے رہا ہے اور اس وجہ سے دنیا بھر میں اب تک 53179 لوگوں کی موت ہو چکی ہے ، اور 1017693 لوگ اس سے متاثرہوئے ہیں۔دنیا بھر میں اب تک اس وبا سے2012072 لوگ ٹھیک ہوئے ہیں۔ یہ اعداد و شمار امریکہ کے جان ہاپنکس یونیورسٹی کے مطابق ہیں۔ہندوستانی وزارت صحت کے مطابق ملک میں بھی کورونا وائرس کا انفیکشن تیزی سے پھیلتا جا رہا ہے ۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس مہلک وائرس نے ملک کے مختلف ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقے میں 232 لوگوں کو اپنی زد میں لیا ہے اور اب ملک میں اس سے متاثر ہونے والے لوگوں کی تعداد بڑھ کر 2301 ہو گئی ہے ۔ اس کی وجہ سے ملک بھر میں 56 لوگوں کی جان گئی ہے ۔مثبت بات یہ ہے کہ اس سے 157 لوگ ٹھیک بھی ہوئے ہیں۔دنیا کے سب سے طاقتور ملک امریکہ میں یہ بیماری شدید طور پر پھیل چکی ہے ۔ یہاں پر اب تک 245573 لوگ اس متاثرہ ہوئے ہیں اور اس کی وجہ سے 6088 اموات ہو چکی ہے ۔ وہیں اٹلی بھی اس وبا سے بری طرح متاثر ہے ۔ یہاں پر اس قاتل وائرس کی وجہ سے 13915 اموات ہو چکی ہیں اور 115242 لوگ اس متاثرہ ہوئے ہیں۔اس عالمی وباکے مرکز چین میں اب تک 82,464 لوگ اس متاثرہ ہوئے ہیں اور اس کی وجہ سے 32302 لوگوں کی جان گئی ہے ۔ اس وائرس کو لے کر تیار کی گئی ایک رپورٹ کے مطابق چین میں ہوئی موت کے 80 فیصد معاملات60 سال سے زیادہ عمر کے لوگوں کے تھے ۔اسپین میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 10348 ہو گئی ہے ، جبکہ 112065 لوگ اس متاثرہ ہوئے ہیں۔اس کے علاوہ فرانس اور ایران میں بھی کورونا کی وجہ صورتحال سنگین بنی ہوئی ہے ۔ فرانس میں اب تک 59929 لوگ اس سے متاثر ہوئے ہیں اور 5387 لوگوں کی موت ہو چکی ہے ۔ وہیں ایران میں اس وائرس کی زد میں آنے سے 3160 اموات ہوئی ہے اور 50468 لوگ اس متاثرہ ہوئے ہیں۔کورونا وائرس کی زد میں برطانیہ بھی ہے جہاں اب تک 34173 لوگ متاثر ہوئے ہیں اور 2926 اموات ہوئی ہیں۔ وہیں 192 لوگ ابھی تک یہاں ٹھیک ہوئے ہیں۔ برطانیہ کے پرنس چارلس اور وزیر اعظم بورس جانسن سمیت دنیا کی بہت سے دوسرے بڑی ہستیاں بھی کورونا سے متاثر پائی گئی ہیں۔ بات اس وبا سے ٹھیک ہونے والے لوگوں کی کریں، تو اس وائرس سے متاثر سب سے زیادہ لوگ چین میں ٹھیک ہوئے ہیں۔ یہاں پر اب تک اس سے متاثر 76736 لوگ ٹھیک ہوئے ہیں اور انہیں مختلف اسپتالوں سے چھٹی دی جا چکی ہے . وہیں اسپین میں 26743 لوگ اس سے ٹھیک ہوئے ہیں۔ اسی طرح سے جرمنی میں 22440 لوگ اس وبا پر قابو پانے میں کامیاب ہوئے ہیں۔