کورونا سے صحتیاب ہوکر گھر لوٹنے والی ماں کے ساتھ بیٹے کا غیرانسانی سلوک

   

گھر کو قفل ڈال کر فرار، خاتون نے ساری رات سڑک پر گذاری

حیدرآباد: کورونا سے جنگ جیت جانے والی 55 سالہ خاتون کے ساتھ بیٹے اور بہو کا غیرانسانی سلوک گھر میں داخل نہ ہونے دینے سے رات بھر خاتون نے گھر کے سامنے سڑک پر جاگ کر گذاری۔ یہ واقعہ شہر حیدرآباد کے فلم نگر میں واقع بی جے آر نگر میں پیش آیا۔ یہ خاتون اپنی ہمت اور حوصلے سے کورونا کو شکست دینے میں کامیاب ہوگئی مگر انہوں نے محبت کی جنگ ہار گئی۔ کورونا علاج کے دوران اس خاتون نے ہاسپٹل میں بغیر نیند کے کئی راتیں گذاری۔ ہاسپٹل سے ڈسچارج ہونے کے بعد گھر پہنچ کر آرام سے سونے کی امید کرتے ہوئے گھر پہنچی مگر اس کی یہ خواہش پوری نہیں ہوئی کیونکہ اس کے بیٹے اور بہو نے خاتون کو گھر میں داخل ہونے نہیں دیا۔ یہ واقعہ تلنگانہ کے صدر مقام حیدرآباد میں ہی پیش آیا ہے۔ بی جے آر نگر کی 55 سالہ خاتون کورونا سے متاثر ہوگئی جس پر وہ گاندھی ہاسپٹل میں زیرعلاج تھی۔ ہاسپٹل انتظامیہ نے اس خاتون کو ڈسچارج کردیا لیکن بیٹے نے ماں کو لینے ہاسپٹل نہیں پہنچا یہ خاتون خود گھر گئی جہاں پر اس کی توہین ہوئی۔ بیٹے اور بہو نے اس خاتون کو گھر میں داخل ہونے نہیں دیا۔ گھر کے پچھلے حصہ سے بیٹے اور بہو نے گھر کو قفل ڈال کر چلے گئے جس کے بعد بے یار و مددگار گھر کے سامنے سڑک پر رات بھر بغیر نیند کے گذاری۔ اس صورتحال کا سامنا ہونے پر اس خاتون نے اپنے بیٹے اور بہو پر برہمی کا اظہار کیا اور جذبات سے بے قابو ہوگئی۔ پولیس نے بھی اس واقعہ پر کوئی ردعمل کا اظہار نہیں کیا۔ اس خاتون نے انصاف کرنے کا حکومت سے مطالبہ کیا ہے۔