کورونا سے لڑنے کے لئے ڈبلیو ایچ او نے ہندوستان کو ایک ارب ڈالر کی مالی مدد دی

,

   

واشنگٹن۔3 اپریل ۔( سیاست ڈاٹ کام ) عالمی بینک نے عالمی وبا کورونا وائرس کے چیلنج سے نمٹنے کیلئے ہندوستان کو ایک ارب ڈالر (تقریباً 76ارب روپئے)کی مدد دی ہے۔ عالمی بینک کے ایگزیکیوٹوڈائریکٹر کے بورڈ نے جمعرات کو ترقی پذیر ممالک کے لئے ایمرجنسی مدد کی پہلی قسط کے طورپر 1.9 ارب ڈالر کی مالی مدد دی ہے ،جس کی آدھی سے زیادہ رقم ہندوستان کو دی گئی ہے ۔یہ رقم ہندوستان کو بہتر اسکریننگ ، رابطوں کی پہچان میں مدد کیلئے لیب جانچ،انفرادی سکیورٹی کے آلات خریدنے اور نئے آئیسولیشن وارڈ بنانے میں مدد کے لئے دی گئی ہے ۔ہندوستان کے بعد جنوبی ایشیا میں سب سے زیادہ مدد پاکستان کو 20کروڑ ڈالر دی گئی ہے ۔ افغانستان کو 10کروڑ ،مالدیپ کو 73اور سری لنکا کے لئے 12.86کروڑ ڈالر کی مدد کی منظوری دی گئی ہے ۔عالمی بینک نے کہا ہے کہ اس نے عالمی کوویڈ 19وبا کے چیلنج سے نمٹنے میں ملکوں کی مدد کے لیے 15ماہ میں 160ارب ڈالر کی ایمرجنسی مدد جاری کرنے کو منظوری دی ہے ۔