کورونا سے متاثرہ ملکوں کے شہریوں کو عمرہ ویزا نہیں

,

   

معتمرین کو کووڈ۔19 سے محفوظ ہونے کا سرٹیفکیٹ پیش کرنا ہوگا
جدہ : سعودی عرب کے وزیر برائے حج و عمرہ ڈاکٹر محمد بن صالح بنتن نے کہا ہے کہ عمرہ سیزن میں معتمرین پر سخت پابندیاں ہوں گی ۔ جن ملکوں میں کورونا وائرس کی وباء زیادہ پائی جاتی ہے وہاں کے شہریوں کو عمرہ ویزا نہیں دیا جائے گا ۔ سعودی وزیر حج نے کہا کہ کسی بھی شخص کو قواعد و ضوابط پر مبنی اقدامات کے بغیر مسجد الحرام جانے نہیں دیا جائے گا ۔ عمرہ کیلئے آنے والوں کو کووڈ۔19 سے محفوظ ہونے کا سرٹیفکیٹ پیش کرنا ہوگا ۔ وزارت صحت ان ممالک کی فہرست جاری کرے گی جن کے باشندوں کو عمرہ ویزے جاری کئے جائیں گے ۔ عمرہ آنے والوں میں سے کوئی شخص کورونا کا مریض نکلا تو اس کیخلاف فوری کارروائی کی جائے گی ۔