کورونا سے نمٹنے میںہندوستان نے صلاحیتیں منوائیں

,

   

وزیراعظم کا آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز رشی کیش میںتقریب سے خطاب

رشی کیش : وزیراعظم نریندر مودی نے جمعرات کو کہاکہ کورونا وائرس وبا سے نمٹنے کے لئے ہندوستان نے بہت کم وقت میں جو تیاریاں کیں، وہ ملک کی صلاحیت کا مظہر ہیں۔ انہوں نے ملک میں کووڈ ٹیکہ کاری مہم کی رفتار کا ذکر کرتے ہوئے کہاکہ ویکسین 93کروڑ ڈوز لگائی جاچکی ہیں اور جلد ہی ملک سوکروڑ ویکسین لگانے کااعدادو شمار پار کرلے گا۔ مودی آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز رشی کیش میں منعقدہ ایک پروگرام سے خطا ب کررہے تھے ۔ وہاں سے انہوں نے ملک میں مختلف مقامات پرقائم پی ایس اے تکنالوجی والے 35آکسیجن پلانٹوں کاباضابطہ افتتاح کیا۔ یہ پلانٹ وزیراعظم کیئر یوجنا کے تحت قائم کئے گئے ہیں۔ وزیراعظم مودی نے آئینی عہدوں، وزیراعلی اور وزیراعظم کے عہدہ پر آج 20برس کی خدمت مکمل کرلی ہے ۔ مودی نے اس موقع پر کہاکہ لوگوں کے درمیان رہ کر لوگوں کی خدمت کرنے کے میرا سفر کو کئی دہائیوں پہلے سے جاری تھا لیکن آج سے 20برس قبل گجرات کے وزیراعلی کے طورپر مجھے نئی ذمہ داری ملی تھی۔وزیراعظم نے کہاکہ کورونا سے لڑائی کے لئے اتنے کم وقت میں ہندستان نے جو سہولیات تیار کیں، وہ ہمارے ملک کی صلاحیت کا مظہر ہیں۔ انہوں نے کہاکہ شروع میں ایک ڈاکٹری جانچ لیب سے تقریباً تین ہزا ر ٹیسٹنگ لیبس کا نیٹورک کھڑانے کرنے کا کام کیا گیا ہے ۔