کورونا سے نمٹنے کیلئے گمنام عمر رسیدہ شخص کا حکومت سندھ کو 10 لاکھ کا عطیہ

   

اسلام آباد ۔24 مارچ ۔( سیاست ڈاٹ کام ) کورونا وائرس سے پاکستان کے سب سے زیادہ متاثرہ صوبہ سندھ نے اگرچہ وبا سے نمٹنے کیلئے کئی ہنگامی اقدامات کیے ہیں۔تاہم سندھ حکومت کو دیگر صوبوں اور ممالک کی طرح عالمی وبا سے نمٹنے کیلئے کئی طرح کے مسائل کا سامنا ہے۔کورونا سے جنگ جیتنے کیلئے سندھ کے وزیر اعلیٰ سید مراد علی شاہ نے مخیر حضرات سے فنڈ دینے کی اپیل کی تھی اور اب انہیں ایک گمنام شخص کی جانب سے فنڈ کیلئے اچھی خاصی رقم موصول ہوئی ہے۔وزیر اعلیٰ سندھ کو کسی گمنام عمر رسیدہ شخص نے کم سے کم 10 لاکھ روپے کا امدادی چیک بھجوایا، جس کی تصدیق خود وزیر اعلیٰ سندھ نے اپنی ایک ٹوئٹ میں کی۔