کورونا صورتحال پر ہائی کورٹ میں رپورٹ پیش

   

سال نو پر 907 مقدمات درج، ماسک کے عدم استعمال پر کارروائی
حیدرآباد ۔ 4 جنوری (سیاست نیوز) تلنگانہ میں کورونا کی تازہ صورتحال پر آج ہائی کورٹ میں سماعت ہوئی۔ ڈائرکٹر پبلک ہیلت سرینواس راؤ اور ڈی جی پی مہیندر ریڈی نے عدالت میں رپورٹ پیش کرکے کورونا سے بچاؤ کیلئے احتیاطی تدابیر اور خلاف ورزی پر کارروائی کی تفصیلات سے واقف کرایا۔ رپورٹ میں ڈی جی پی نے بتایا کہ سال نو کے جشن کے موقع پر کووڈ قواعد کی خلاف ورزی پر 907 مقدمات درج کئے گئے۔ حکومت نے جو وقت مقرر کیا تھا اس کے بعد بھی جشن کے اہتمام پر 263 مقدمات درج کئے گئے ہیں۔ 24 ڈسمبر سے 2 جنوری تک ماسک کے عدم استعمال پر 16430 افراد پر جرمانہ عائد کیا گیا۔ 20 جون سے 23 ڈسمبر تک 510837 افراد کے خلاف کارروائی کی گئی۔ ڈائرکٹر پبلک ہیلت نے بتایا کہ کورونا کیسوں میں اضافے کے پیش نظر حکومت نے 10 جنوری تک عام جلسوں، ریالیوں اور احتجاجی پروگراموں پر پابندی عائد کردی ۔ عوام کے ہجوم کو جمع ہونے سے روکنے ٹیمیں تشکیل دی گئیں۔ انہوں نے احتیاطی تدابیر کے علاوہ سرکاری دواخانوں میں علاج کی سہولتوں، ٹیکہ اندازی اور دیگر اقدامات کی تفصیلات بیان کیں۔ ہائی کورٹ نے آئندہ سماعت 7 جنوری کو مقرر کی ہے۔ ر