کورونا متاثرین کیلئے مفت خدمات کی فراہمی

   

کریم نگر میں جے اے سی کی ٹیمیں مدد کیلئے ہمہ وقت سرگرم ، جناب اختر علی اور دیگر کا بیان

کریم نگر۔زمین والوں پر رحم کرو آسمان والا تم پر رحم فرمائے گا۔کوویڈ-19 کے متاثرین کو مدد کرنے ان کی صحیح رہنمائی کیلئے کریم نگر JAC کی طرف سے کوویڈ-19 ہیلپ لائن کا قیام ایک ماہ قبل عمل میں آیا۔کوویڈ-19 متاثرین کی رہنمائی کے لیے ہیلپ لائن میں تجربہ کار ڈاکٹروں کی ٹیم کام کرے گی۔ پیرا میڈیکل ٹیم،ایمبولینس ٹیم اور اگر انتقال ہو جائے تو آخری رسومات کی رہنمائی اور مدد کے لیے ٹیم۔یہ تمام ٹیمیں ہمہ وقت سرگرم عمل ہے۔اب تک ڈاکٹروں کی ہیلپ لائن کی مدد سے 70 متاثرین کی رہنمائی کی گئی جن میں اکثریت صحت یاب ہوئے ہیں اور طبی امداد پہنچائی گئی اور شدید متاثرین کو ہاسپیٹل میں شریک کروایا گیا۔ہیلپ لائن کی طرف سے رومان کلینک خان پورہ پر ایک ہیلپ لائن کاؤنٹر قائم کیا گیا ہے جہاں سے ماسک، پی پی ای کٹس، آکسی میٹرز اور ایمرجنسی صورتحال میں آکسیجن سلنڈر اس کی فراہمی کی جا رہی ہے۔آخری رسومات انجام دینے والوں کیلئے پی۔پی۔ای کٹس اور کے ساتھ صرف تین سو روپیے میں دیا جا رہا ہے نادار غریب لوگوں کے لئے مفت فراہم کیا جارہا ہے۔اب تک کوویڈ-19 ہیلپ لائن کے تحت تین لاکھ روپے خرچ کیے گئے ہیں۔یہ وبا مزید پھیلتی جا رہی ہے اس کیلئے بہتر اقدامات کی انجام دہی کے لئے خیر خواہ فراد سے مالی تعاون درکار ہے اور خدمت خلق کا جذبہ رکھنے والے نوجوان والنٹیرز کی اشد ضرورت ہے۔اس ضمن میں جناب اختر علی صاحب صدر کوویڈ-19 ہیلپ لائن نے اہل خیر حضرات سے مالی تعاون کی اور نوجوان افراد سے آگے آنے ار ہیلپ لائن کا حصہ بننے کی اپیل کی۔اس موقع پر ڈاکٹر فصیح الدین صاحب، جنرل سیکریٹری، نائب صدور جناب محمد خیرالدین، مفتی یونس القاسمی صاحب، مفتی علیم الدین صاحب، ایم-اے سمیع صاحب، جوائنٹ سکریٹری منیب صاحب بھی موجود تھے۔