کورونا مریضوں میںاضافہ لیکن صورتحال سنگین نہیں:جین

   

نئی دہلی۔ دہلی کے وزیر صحت ستیندر جین نے جمعرات کو کہا کہ دارالحکومت میں کوویڈ 19 کے معاملات میں اضافہ ہوا ہے، لیکن صورتحال نازک نہیں ہے کیونکہ لوگ شدید بیمار نہیں ہو رہے ہیں اور دواخانہ میں داخل نہیں ہو رہے ہیں۔ مریضوں کی شرح کم ہے۔ انہوں نے دواخانہ میں داخل ہونے کی شرح کو ویکسینیشن اور قدرتی طور پر حاصل شدہ قوت مدافعت کو قرار دیا۔وزیر نے یہ بھی کہا کہ بچوں میں کووڈ انفیکشن کے معاملات سے گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ کئی سیرو سروے بتاتے ہیں کہ بچوں اور بڑوں میں انفیکشن کی شرح تقریباً یکساں ہے لیکن ان کے شدید بیمار ہونے کا خطرہ نہیں ہے۔جین نے یہاں میڈیا سے کہا دہلی میں کووڈ معاملات میں اضافہ ہوا ہے لیکن لوگ شدید بیمار نہیں ہو رہے ہیں اوردواخانہ میں داخل مریضوں کی شرح کم ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ ہماری آبادی نے ویکسین کی خوراک مکمل طور پر لے لی ہے اور اس سے قبل بڑی تعداد میں لوگ متاثر ہو چکے ہیں، اس لیے صورتحال سنگین نہیں ہے۔بیمارکودواخانہ میں داخل کرنے کی ضرورت ہے۔ مختلف دواخانوں میں کورونا وائرس کے مریضوں کے لیے 9,390 بستر دستیاب ہیں اور صرف 148 بستروں پر ہی داخل ہیں۔وزیر نے کہا’ہمارے پاس اب تقریباً 1000 بستر ہیں۔ ضرورت پڑنے پر ہم ان کی تعداد بڑھاتے ہیں۔محکمہ صحت کے اعداد و شمار کے مطابق، قومی راجدھانی میں زیر علاج مریضوں کی تعداد بڑھ کر 4,832 ہو گئی۔