کورونا معائنوں کے مراکز پر سماجی فاصلہ ضروری

   

محکمہ صحت کی جانب سے ضروری اقدامات ناگزیر
حیدرآباد ۔شہر میں مختلف بستی دواخانوں و دیگر مراکز پر اینٹی جین کورونا معائنوں کے مراکز پر سماجی فاصلہ کی برقراری کیلئے سخت اقدامات ناگزیر ہیں کیونکہ جن مقامات پر کورونا معائنے انجام دیئے جا رہے ہیں ان پر مشتبہ مریض و معائنہ کیلئے پہنچنے والوں کے درمیان سماجی فاصلہ کے علاوہ دوری برقرار رکھی جانی چاہئے بصورت دیگر اگر کوئی کورونا مریض صحت مند فرد کے قریب پہنچتا ہے تو اس کے نتائج اچھے نہیں نکلیں گے بلکہ یہ مراکز جو کہ کورونا کو پھیلنے سے روکنے قائم کئے گئے وہ کورونا کے پھیلاؤ کا سبب بن سکتے ہیں اسی لئے ان مراکز میں کورونا وائرس کے شکار مریضوں سے عام شہریوں کو دور رکھنے کے اقدامات کئے جانے چاہئے ۔شہر کے کئی مراکز پر جاری معائنوں کے دوران سب ایک قطار میں رہنے کے سبب سماجی فاصلہ کی برقراری کے امکانات بہت کم ہیں جو انتہائی خطرناک ہے ۔محکمہ صحت کی جانب سے ایک مرکز پر 25تا50 معائنے کئے جا رہے ہیں اور ایک معائنہ کیلئے 10 منٹ کا بھی وقت نہیں لگ رہا ہے اگر محکمہ صحت اور معائنہ کے مراکز کے ذمہ داروں کی جانب سے صرف ایک فرد کو مرکز میں داخل ہونے کی اجازت دی جائے تو گہما گہمی کو ختم کیا جاسکتا ہے ۔