کورونا وائرس سے تحفظ کیلئے فیس ماسکس ناکافی

   

واشنگٹن ۔ /3 اپریل (سیاست ڈاٹ کام)وائیٹ ہاؤز نے کہا کہ کورونا وائرس سے بچنے کیلئے صرف فیس ماسکس کا پہننا کافی نہیں ہے اوراس کے ساتھ سماجی دوری کو لازماً اختیار کرنا چاہئیے ۔ اس کے علاوہ دیگر احتیاطی اقدامات بھی ضروری ہیں ۔ وائیٹ ہاؤز نے یہ اعلان اُس وقت کیا جب امریکہ میں فیس ماسکس پہننے کو ضروری سمجھتے ہوئے اس پر بحث شروع ہوئی ۔ وائیٹ ہاؤز کے ٹاسک فورس کورونا وائرس عہدیدار ڈیبورو برکس نے کہا کہ عوام کو یہ یاد رکھنا چاہئیے کہ وہ کورونا وائرس سے بچنے کیلئے صرف فیس ماسکس پہن کر خوش نہ رہیں بلکہ اس سے بچنے کیلئے حد درجہ احتیاط کرنا ضروری ہے ۔ صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے عوام کو مشورہ دیا ہے کہ وہ نہ صرف اپنے چہرے کو ماسکس سے محفوظ رکھیں بلکہ اسکارف بھی پہنیں ۔ خاصکر ہیلت کیر ورکرس کیلئے ضروری ہے کہ وہ احتیاطی اقدامات کریں ۔