کورونا وائرس سے کانسٹبل کی موت

   

حیدرآباد۔ کورونا وائرس سے ایک اور پولیس ملازم فوت ہو گیا۔ سعیدآباد پولیس اسٹیشن سے وابستہ پولیس کانسٹبل 46 سالہ ایس سریش کووڈ۔19 سے متاثر ہو گیا تھا اور پہلے اسے ملک پیٹ کے ایک کارپوریٹ ہاسپٹل میں شریک کیا گیا تھا۔ مذکورہ پولیس کانسٹبل کے مزید علاج کے لئے اسے گاندھی دواخانہ منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ آج دوران علاج فوت ہوگیا۔