کورونا وائرس : مسلم ممالک میں عید الفطر کی خوشیاں ماند پڑ گئیں

,

   

کئی ممالک میں عید کے موقع پر کرفیو نافد کرنے سے عوام میں مایوسی
ریاض۔ 20 مئی (سیاست ڈاٹ کام)کورونا وائرس کے انفیکشن کے مدنظر زیادہ تر مسلم ملکوں میں عید پر کرفیو لگائے رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ ان ملکوں میں مصر، ترکی، عمان، قطر، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات وغیرہ شامل ہیں۔مسلم ملکوں میں عید الفطر کے موقع پر کرفیو کے اعلان سے عوام میں مایوسی چھا گئی ہے اور عید کی خوشیاں ماند پر گئیں ہیں ۔ کورونا وائرس کے انفیکشن کے مدنظر زیادہ تر مسلم ملکوں میں عید پر کرفیو لگائے رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ ان ملکوں میں مصر، ترکی، عمان، قطر، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات وغیرہ شامل ہیں جہاں کورونا کی کے مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کی پیش نظر حکومتوں کی جانب سے یہ سخت فیصلہ کیا گیا ہے ۔

ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے ملک میں عید کی چھٹیوں کے دوران 23 سے 26 مئی تک چار دن کا ملک گیر سطح پر کرفیو کا اعلان کیا ہے۔ کابینہ اجلاس کے بعد قوم سے خطاب کرتے ہوئے ترک صدر رجب طیب اردگان نے کہا کہ عید پر لاک ڈاون ہفتے سے منگل تک جاری رہے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ کورونا وائرس کی وباء کی روک تھام کیلیے استنبول، انقرہ اور کئی شہروں میں کر فیو نافذ کیا جا رہا ہے۔ ترک صدر کے سابقہ احکامات کے تحت مساجد 29 مئی سے کھولی جائیں گی، جبکہ ترکی میں اسکولوں میں پڑھائی ستمبر میں شروع ہو گی۔ترکی سے پہلے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات نے بھی کورونا وائرس کے پھیلنے کو روکنے کے لئے عید الفطر پر مکمل کرفیو کا اعلان کر رکھا ہے۔ مصر نے بھی چوبیس مئی سے چھ دن کیلئے عید کی چھٹیوں کی وجہ سے ملک گیر سطح پر لاک ڈاون نافذ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ جبکہ کویت پہلے ہی 10 سے 30 مئی تک پورے بیس دن کے مکمل لاک ڈاون کا اعلان کر چکا ہے۔ شام کی حکومت نے بھی ملک میں عید الفطر کے اجتماعات پر پابندی لگائی۔