کورونا وائرس : پیراسیٹامل کی برآمد پر پابندی

   

نئی دہلی ۔ /3 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) حکومت نے کروناوائرس کے انفیکشن سے نمٹنے کیلئے پیراسیٹامل اور دیگر ادویات کی برآمد پر مکمل پابندی عائد کی ہے ۔ مرکزی وزارت تجارت و صنعت نے آج بتایا کہ حکومت نے ایکٹوفارماسیوٹیکل انگریڈنٹ (اے پی آئی ) اور ان سے تیار نسخوں سے متعلق برآمد پالیسی اور برآمد پر پابندی میں ترمیم کی ہے ۔ بیرون ملک تجارت کے ڈائرکٹر جنرل کے اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ پیراسیٹامل ، ڈینی ڈیجول ، میٹرونیڈیجول ، اکائکلوویر ، وٹامن B1 ، وٹامن B6 ، وٹامن B12 ، پروجیسٹرون ، کلوروفینیکول، ایرتھیرو مائسن سالٹ ، نیومائسن ، کلنڈ ا مائسن سالٹ اور آر نی ڈیجول کی برآمدات پر پابندی ہے ۔