کورونا وائرس کا علاج دریافت !

,

   

موثر علاج کرنے بنگلور کے ڈاکٹر کا دعویٰ
بنگلورو ۔ /27 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) بنگلور کے ڈاکٹر نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے کورونا وائرس کا موثر علاج دریافت کیا ہے ۔ اس ہفتہ کے اواخر میں وہ علاج کا مظاہرہ کرنے کیلئے تیار ہیں ۔ ان کے طریقہ علاج میں
Sars-Cov-2
وائرس سے متاثرہ شخص کا علاج کرنے کے بعد پتہ چلا کہ انسان کے جسم کی قوت مدافعت کے تحت علاج کیا جانا چاہئیے ۔ انہوں نے وضاحت کی کہ ان کے پاس جو دوا تیار کی جارہی ہے وہ ویاکسن نہیں ہے ۔ کورونا وائرس کے مریضوں میں ہمیں بیماری سے لڑنے کا نظام مضبوط کرنے کی دوا داخل کرنا چاہئیے ۔ ہم اس تحقیق میں ابتدائی مرحلہ میں ہے اور توقع ہے کہ اس ہفتہ کے اواخر میں اس دوا کا پہلا حصہ تیار ہوجائے گا ۔ ڈاکٹر آنکولوجسٹ وشال راؤ نے کہا کہ حکومت سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ کورونا وائرس کے امکانی علاج کا تیزی سے جائزہ لیں ۔ بنگلورو کینسر اسپیشلسٹ نے بتایا
کہ انسانی جسم کے خلیہ ایسے کیمیائی اجزاء خارج کرتے ہیں جس سے وائرس ہلاک ہوجاتے ہیں ۔ لیکن یہ خلیے
Sars-Cov-2
سے متاثرہ شخص میں کام نہیں کرتے اس لئے اس شخص کا سب سے پہلے
Immune
سسٹم بہتر کیا جانا ضروری ہے ۔ سائنسدانوں نے چند دن پہلے پونے کی لیباریٹری میں مشتبہ افراد کے تھوک کے خوردبین کے ذریعہ معائنہ کرتے ہوئے اس جرثیمو کی شناخت کی تھی اور اس کی تصویر بھی لی تھی ۔ /30 جنوری 2020 ء کو کورورنا کے پہلے مثبت کیس کی نشاندہی ہوئی تھی ۔