کورونا وائرس کے اندیشے 9 افراد کے طبی معائنوں کی رپورٹس کا انتظار

   

حیدرآباد 30 جنوری ( پی ٹی آئی ) تلنگاہن میں امکانی کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کے اندیشوں کے تحت نو افراد کے طبی معائنوں کا انتظار ہے ۔ محکمہ صحت کے حکام نے آج یہ بات بتائی ۔ کہا گیا ہے کہ اب تک تلنگانہ میں کورونا وائرس کا کوئی مثبت کیس سامنے نہیں آیا ہے ۔ یہ وائرس چین میں پھیلا ہے جہاں گذشتہ ہفتے میں 170 افراد فوت ہوچکے ہیں۔ جن نو افراد کے یہ طبی معائنے کروائے گئے ہیں وہ چین سے واپس آئے تھے ۔ انہیں مختلف دواخانوں میں زیر نگرانی رکھا گیا ہے جبکہ کچھ مشتبہ مریض اپنے گھروں میں بھی ہیں اور محکمہ صحت کے عہدیدار ان پر بھی نظر رکھے ہوئے ہیں۔ محکمہ صحت کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ آج جمعرات تک ہم نے 11 افراد کے معائنے کئے ہیں۔ دو کے نتائج منفی سامنے آچکے ہیں۔ مزید نو افراد کے معائنوں کے نتائج کا انتظار ہے ۔ یہ معائنے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آو وائرولوجی پونے کو روانہ کئے گئے ہیں۔