کورونا وائرس کے ایک ہزار سے زائد نئے مریض

   

نئی دہلی: ملک میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کووڈ انفیکشن کے ایک ہزار سے زیادہ نئے معاملے سامنے آئے ہیں اور اس کے ساتھ ہی متاثرہ افراد کی کل تعداد بڑھ کر 7026 ہو گئی ہے ۔صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے بدھ کو یہاں کہا کہ ملک میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کووڈ انفیکشن کی شرح 1.09 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے ۔ وزارت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 662 افراد کووڈ انفیکشن سے صحت یاب ہوئے ہیں۔ شفایابی کی شرح 98.79 فیصد ہے ۔ اسی عرصے میں 103831 کووڈ انفیکشن ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 7673 کووڈ ویکسین لگائی گئی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ملک میں مجموعی طورپر 220.65 کروڑ کووڈ ویکسین لگائی جاچکی ہیں۔