کورونا وائرس کے خلاف چین کے بہتر اقدامات: ٹرمپ

   

واشنگٹن ، 8 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) چین مہلوک کورونا وائرس کے خلاف اپنی جدوجہد میں اچھی محنت کررہا ہے ۔ اس وائرس نے بڑی تعداد میں مریضوں کی جان لی ہے ۔ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکہ بھی چینی حکام کی مدد کررہا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ بیجنگ حکومت سخت محنت اور اچھے اقدامات کررہی ہے ۔ گذشتہ رات دیر گئے میں نے چینی صدر شی جن پنگ سے بات کی اور ہم نے زیادہ تر کورونا وائرس سے نمٹنے کے بارے میں غور کیا۔ چین میں جمعہ کو دیر گئے تک وائرس سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 722 ہوچکی تھی جب کہ مزید 34,546 مصدقہ مریض زیر علاج ہیں ۔۔